21 فروری، 2022، 1:42 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84657887
T T
0 Persons
صہیونی وزیر جنگ کا آئرن ڈوم کی حزب اللہ کے ڈرون کو روکنے میں ناکامی پرغصہ

تہران، ارنا – صہیونی وزیر جنگ نے مقبوضہ علاقوں میں حزب اللہ کے ڈرون کی دراندازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کو دھمکی دیا ہے کہ یہ جماعت ہمارے جنگجوؤں کی آواز کا مطلب سمجھتی ہے۔

یہ بات "بنی گانٹس" نے پیر  کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس سے کہا جائے کہ وہ حزب اللہ پر حملہ کرے تو وہ طاقت کے ساتھ ایسا کرے گا اور لبنان میں حزب اللہ کو بہت زیادہ نقصان پہنچائے گا اور لبنان اس کارروائی کا ذمہ دار ہوگا۔

اسرائیلی وزیر جنگ نے دنیا کو دھمکی دینے والے اپنے ناجائز جوہری ہتھیاروں کا ذکر کیے بغیر ڈرونز بالخصوص ایرانی ڈرونز کی ترقی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ ڈرون پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔

گانٹس کی کھوکھلی دھمکیاں سامنے آئی ہیں جب حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے "حسان" قسم کا ڈرون (شہید حسان اللقیس کی یاد میں) 40 منٹ تک مقبوضہ فلسطین کے آسمان میں 70 کلومیٹر کی گہرائی میں اڑایا اور پھر اس نے ایک تفصیلی جاسوسی آپریشن کے بعد لبنان میں اپنے اڈے پر بحفاظت واپس آگیا۔

مزاحمت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دشمن کی جانب سے اسے اکھاڑ پھینکنے کی کوشش کے باوجود، ڈرون مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد واپس محفوظ ہو گیا۔

ڈرون کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گہرائی تک رسائی نے ایک بار پھر صہیونی فضائی دفاعی نظام کی نا اہلی کو ثابت کر دیا جسے آئرن ڈوم کہا جاتا ہے۔

گانٹس نے ایک بار پھر ایران پر الزام لگایا کہ تہران لبنان اور خطے میں اپنی پراکسی فورسز کو لیس کرنے کا ذمہ دار ہے۔

اسرائیل کے وزیر جنگ نے، جس کی جوہری معاہدے کو ناکام بنانے کی حکمت عملی ناکام رہی، ایران کی جوہری تنصیبات کی نگرانی پر بھی زور دیا۔

انہوں نے حال ہی میں ایران کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رابرٹ مالی سے بھی ملاقات کی جس میں ایران اور اس کے جوہری پروگرام پر بات چیت کی گئی۔

تل ابیب نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے نئے دور سے قبل مذاکراتی عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ہے تاکہ امریکہ کو جوہری معاہدے کے وعدوں پر واپس لایا جا سکے۔

ناجائز صیہونی ریاست نے بارہا جھوٹی رپورٹوں اور بیانات سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو غیر پرامن بنانے کی کوشش کی ہے۔ جبکہ تہران نے بارہا اپنے پروگرام کی پرامن نوعیت پر زور دیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .